آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کے لیے قومی ویمنز اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے،ٹورنامنٹ میں منیبہ علی ٹیم کی قیادت کریں گی، جبکہ بلے باز عائشہ ظفر نائب کپتان ہوں گی۔ایشین گیمزمیں برونزمیڈل جیتنے والی پاکستان ویمنز ٹیم کی 12 کھلاڑیوں نے اسکواڈ میں اپنی جگہ برقرار رکھی […]
ایل پی جی سستی نہ ہوسکی، کراچی میں 530 روپے میں فی کلو پر فروخت جاری

ملک کے مختلف شہروں میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی۔ لاہور میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت 600 روپے ہوگئی اورکراچی میں 530 روپے میں فی کلو ایل پی جی کی فروخت جاری ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد میں بھی ایل پی جی 600 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی […]
جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹیوں میں پیٹرولیم لیوی میں کمی کے طریقہ کار پر اتفاق

جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹیوں میں پیٹرولیم لیوی میں کمی کے طریقہ کار پر اتفاق ہوگیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر آج وزیر اعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے درمیان ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطا بق وزیر اعظم ہاؤس کی طرف سے […]
وزیراعلیٰ کے پی کیلئے پی ٹی آئی گروپ سرگرم، 30 سے زائد ارکان علی امین کو سی ایم بنانے کے خواہشمند

پشاور: پی ٹی آئی میں نئے وزیراعلیٰ پختونخوا کے انتخاب کے لیے مختلف گروپ سرگرم ہوگئے جس میں ایک گروپ نے علی امین کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو بنانے کیلئے لابنگ شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے لیے پی ٹی آئی میں سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں، وزیراعلیٰ کے معاملے پر پی […]
سیاسی مسائل کے حل کیلئے حکومت سے جلد اور تعمیری مذاکرات ہونے چاہئیں: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ سیاسی مسائل کے حل کے لیے حکومت سے مذاکرات ہونے چاہئیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری پارلیمانی میٹنگ معمول کا اجلاس ہے، پارلیمانی میٹنگ کو غیرضروری طور پر سنجیدہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں […]
نماز کی پابندی سے زندگی میں ذہنی سکون ملا، ہمایوں سعید

پاکستان کے معروف اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید نے اپنی زندگی میں آنے والی مثبت تبدیلی کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ باقاعدگی سے نماز پڑھنے سے انہیں ذہنی سکون حاصل ہوا ہے۔ہمایوں سعید نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے شوبز کیریئر، ذاتی زندگی اور روحانی سفر سے متعلق کھل کر […]
گوادر میں 500 سے زائد نایاب ڈولفنز کے ایک بہت بڑے گروپ کا مشاہدہ

گوادر کے ساحلی پانیوں میں 500 سے زائد نایاب ڈولفنز ٹروپس آڈینس کے ایک بہت بڑے گروپ کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ڈولفن کی یہ قسم سائنسی طور پر نایاب نسل ٹروپس آڈینس ہے جو بلوچستان کے ساحلی علاقوں سمیت بحیرہ عرب کے پانیوں میں پائی جاتی ہے۔ نایاب نسل کی ڈولفن […]
مکہ مکرمہ میں بارانِ رحمت، عمرہ زائرین کی بارش میں طوافِ کعبہ کی روح پرور ادائیگی

مکہ مکرمہ میں بارانِ رحمت، مسجد الحرام میں عمرہ زائرین نے بارش کے دوران طوافِ کعبہ کیا۔ مکہ مکرمہ اورگردونواح میں کالی گھٹائیں جم کر برسیں،مسجد الحرام میں بھی بارانِ رحمت سے روح پرور مناظردیکھنے کو ملے۔ بارش کے دوران عمرہ زائرین نے طوافِ کعبہ جاری رکھا اور اللہ تعالیٰ کی رحمت پر شکر ادا […]
کشمیری سیاسی رہنماؤں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی طویل قید باعثِ تشویش ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ 27 اکتوبر1947 کشمیر کی تاریخ کا المناک باب ہے، کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت سے محروم رکھا گیا۔یومِ سیاہ کشمیر پر پیغام وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیاں آزادی، وقار اور انصاف کے عزم کا ثبوت ہیں، کشمیری سیاسی […]
سمندری طوفان “ارنب” کے پیش نظر بھارت کی متعدد ریاستوں میں ہائی الرٹ جاری

خلیج بنگال میں بننے والا سمندری طوفان “ارنب” شدت اختیار کرنے لگا جس کے پیش نظر بھارت کی متعدد ساحلی ریاستوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق طوفان کے باعث آندھرا پردیش، اڈیشہ، تلنگانہ اور چھتیس گڑھ سمیت متاثرہ علاقوں میں انتظامیہ کو تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی […]