حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی،اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 313روپے فی لٹر ہو گئی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 346روپے فی لٹر ہو گئی ۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 27نومبر کیلئے ہوگا۔





