Roze News

بالآخر ظلم کا سورج غروب ہوگیا!190 بچوں کے قاتل کو 200 سال قید کی سزا

بالآخر ظلم کا سورج غروب ہوگیا!190 بچوں کے قاتل کو 200 سال قید کی سزا

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

کینیا میں 400 سے زائد افراد کی اموات سے منسلک ایک فرقے کے سربراہ کو 191 افراد کے قتل کے جرم میں 200 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

کینیا کے ساحلی شہر ممباسا کی ہائی کورٹ نے خود ساختہ پادری پال میکنزی کو یہ سزا سنائی، جنہیں 190 بچوں اور ایک بالغ شخص کے قتل کا مجرم قرار دیا گیا۔ انہوں نے اپنے پیروکاروں کو بھوکا رہ کر مرنے کا حکم دیا تھا۔

میکنزی کو 200 سے زائد دیگر افراد کی اموات کے سلسلے میں دہشت گردی اور غیر ارادی قتل کے الزامات کا بھی سامنا ہے جبکہ دو دیگر عدالتوں میں بچوں سے بدسلوکی اور تشدد کے مقدمات بھی زیر سماعت ہیں۔

جسٹس ڈیانا کاویدزا نے کہا کہ گڈ نیوز انٹرنیشنل چرچ کے سربراہ میکنزی اپنے پیروکاروں کو ایک دور دراز مقام پر منتقل کرنے اور انہیں بھوکا رہ کر مرنے کا حکم دینے کے معاملے میں ’بنیادی طور پر مجرمانہ طور پر ذمہ دار‘ تھے۔

میکنزی کے خلاف قتل کے مقدمے میں ان کے 28 پیروکاروں کو بھی نامزد کیا گیا۔ 19 اکتوبر کو عدالت نے ان تمام 29 افراد کو 191 افراد کے قتل کا مجرم قرار دیا تھا۔

2023 میں کینیا کے ساحلی کاؤنٹی کلیفی میں واقع 800 ایکڑ پر محیط چکاما رینچ سے 400 سے زائد لاشیں نکالی گئی تھیں۔

میکنزی کے پیروکار مقامی آبادی اور حکام کی نظروں سے دور اس علاقے میں مٹی سے بنی جھونپڑیوں میں رہتے تھے۔

60 سے زائد لاشوں کی شناخت کے بعد انہیں ان کے اہل خانہ کے حوالے کیا گیا، جنہوں نے دوبارہ تدفین کی جبکہ بہت سی دیگر لاشوں کی اب تک شناخت نہیں ہو سکی اور نہ ہی کوئی ان کا دعوے دار سامنے آیا۔