جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹیوں میں پیٹرولیم لیوی میں کمی کے طریقہ کار پر اتفاق ہوگیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر آج وزیر اعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے درمیان ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطا بق وزیر اعظم ہاؤس کی طرف سے امیر جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم کو آج کی ملاقات کی تیاریاں کا بتادیا گیا۔
دوسری جانب جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹیوں میں پیٹرولیم لیوی میں کمی کے طریقہ کار پر اتفاق ہوگیا ہے۔





