گوادر کے ساحلی پانیوں میں 500 سے زائد نایاب ڈولفنز ٹروپس آڈینس کے ایک بہت بڑے گروپ کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق ڈولفن کی یہ قسم سائنسی طور پر نایاب نسل ٹروپس آڈینس ہے جو بلوچستان کے ساحلی علاقوں سمیت بحیرہ عرب کے پانیوں میں پائی جاتی ہے۔ نایاب نسل کی ڈولفن موجودگی پاکستان کی سمندری حیات اور ساحلی ماحولیاتی نظام کے لیے ایک انتہائی مثبت علامت ہے۔
ڈولفن کے علاوہ کچھوے، وہیل اور دیگر سمندری جاندار بھی پاکستانی ساحلی پانیوں میں موجود ہیں، جن کا تحفظ سمندری ماحول کا توازن برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔ پاکستان میں سمندری حیات کے تحفظ کے لیے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان ماہی گیروں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
ورلڈ وائڈ فنڈ فار نیچر مطابق پاکستان کے ساحلی پانیوں میں ڈولفن، وہیل اور دیگر سمندری حیات کی 26 اقسام پائی جاتی ہیں۔ ڈولفن اور دیگر سمندری حیات کا تحفظ ساحلی ماحولیاتی نظام کے لیے اہم ہے۔





