Roze News

جمعہ کے روز موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

جمعہ کے روز موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

محکمہ موسمیات نے کہاکہ جمعہ    کے روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک  رہے گا ۔ تاہم  شمالی علاقوں میں  مطلع  جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ   صبح اور رات  کے اوقات میں موسم سردرہنے    کا امکان  ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک  جبکہ   صبح اور رات   کے اوقات میں موسم سردرہنے    کا امکان ہے ۔   اس دوران بعد از دوپہر   تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر   اضلاع میں موسم خشک رہے گا ۔تا ہم    پہاڑی   اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ   صبح اور رات   کے اوقات میں موسم سردرہنے    کا امکان  ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ مری ،گلیات اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم سردرہنے    کا امکان ہے ۔تاہم صبح کے اوقات میں نارووال، سیالکوٹ ، گوجرانوالہ ،لاہور، فیصل آباد، ملتان،بہالپور اور گردونواح میں چند مقامات پر دھند/سموگ پڑنے کا امکان ہے ۔اس دوران بعد از دوپہر   بالائی پنجاب میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان  ہے۔        

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔تا ہم بعد از دوپہر چمن،پشین، قلعہ عبداللہ، کوئٹہ، زیارت اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر    ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔

گلگت بلتستان اور کشمیر   میں  موسم خشک اور مطلع جزوی  ابرآلود جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سر د  رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد اورمطلع جزوی ابر آلود   رہا۔تاہم شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی ۔ سب سے زیادہ بارش    زیارت 14،  پشین ، لورالائی 02، خضدار 01، چترال08،دروش 06،کالام ،سیدو شریف ،مالم جبہ 02،میرکھانی ، ڈی آئی خان (ایئرپورٹ، سٹی) ، دیر 01۔پنجاب: لیہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج کم سے کم درجہ حرارت  لہہ منفی04 اور سکردو میں 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔