Roze News

سمندری طوفان “ارنب” کے پیش نظر بھارت کی متعدد ریاستوں میں ہائی الرٹ جاری

سمندری طوفان

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

خلیج بنگال میں بننے والا سمندری طوفان “ارنب” شدت اختیار کرنے لگا جس کے پیش نظر بھارت کی متعدد ساحلی ریاستوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق طوفان کے باعث آندھرا پردیش، اڈیشہ، تلنگانہ اور چھتیس گڑھ سمیت متاثرہ علاقوں میں انتظامیہ کو تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ پڈوچیری میں بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے آندھرا پردیش کے ساحل سے ٹکرانے کے دوران ہواؤں کی رفتار 115 سے 125 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کا خدشہ ہے، جبکہ جھکڑ 140 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتے ہیں۔پیش گوئی کے مطابق طوفان پیر کی رات تک شدید اور منگل کو انتہائی شدید شکل اختیار کرسکتا ہے۔ اس کے بدھ کی صبح آندھرا پردیش کے ساحل پر باپٹلا اور وشاکھاپٹنم کے درمیان یانم کے قریب ٹکرانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کی صبح طوفان وشاکھاپٹنم سے تقریباً 650 کلومیٹر مشرق، جنوب مشرق میں موجود تھا اور 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب کی جانب بڑھ رہا تھا۔ حکام متاثرہ علاقوں میں ممکنہ نقصانات سے نمٹنے کے لیے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔