Roze News

ایل پی جی سستی نہ ہوسکی، کراچی میں 530 روپے میں فی کلو پر فروخت جاری

ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

ملک کے مختلف شہروں میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی۔

لاہور میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت 600 روپے ہوگئی اورکراچی میں 530 روپے میں فی کلو ایل پی جی کی فروخت جاری ہے۔

راولپنڈی اسلام آباد میں بھی ایل پی جی 600 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے جب کہ کوئٹہ میں 530 اور پشاور میں570 روپے فی کلو ایل پی جی شہری خریدنے پر مجبور ہیں۔