خواہش تھی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد بنے: چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ جوائنٹ اپوزیشن میں مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں جب کہ مولانا کے ساتھ تحریک چلانا ابھی قبل ازوقت ہے۔ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خواہش تھی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد بنے، مولاناسے ملاقاتیں آل پارٹیز […]
ایران کی دھمکیاں، امریکی وزیر خزانہ نے گھر چھوڑ کر فوجی اڈے پر پناہ لے لی

واشنگٹن: امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایران کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیوں کے بعد اپنا گھر چھوڑ کر ایک فوجی اڈے پر رہائش اختیار کرلی ہے۔امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے معاملے سے واقف تین افراد کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی حکام نے حالیہ ہفتوں میں یہ نتیجہ اخذ […]
انڈونیشیا: بچوں نے خوفناک اژدھے کو سلائیڈ بنا لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

انڈونیشیا میں بچوں کی دیوہیکل اژدھے کے ساتھ کھیلنے کی حیران کن ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے ایک بہت بڑے اژدھے کے جسم پر بیٹھ رہے ہیں، اس پر پھسل رہے ہیں اور اس کے اردگرد بے […]
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری، سردی میں غیر معمولی اضافہ

پشاور: خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سے چترال بھر میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو رہی ہے۔ لواری ٹنل، کالاش ویلیز، مڈک، لشٹ، گبور، بگوشٹ اور بالائی چترال کے کئی […]
عمران خان کا رات گئے پمز ہسپتال میں طبی معائنہ، جسمانی حالت تسلی بخش قرار

راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا رات گئے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا۔پمز ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ 10 اور 11 نومبر کی درمیانی شب بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے طبی معائنے کیلئے پمز […]
شادی نہ ہونے پر ڈیٹنگ ایپ کی انوکھی پیشکش نے سب کو حیران کر دیا

بیجنگ: چین میں ایک ڈیٹنگ ایپ نے شادی کے خواہشمند افراد کے لیے ایسی منفرد پیشکش متعارف کرائی ہے جس نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’لیانگپائی اے آئی‘ نامی ایپ نے اعلان کیا ہے کہ اگر صارف تین سال کے اندر شادی نہیں کر پاتا تو اسے ادا […]
نومئی ریڈیو پاکستان کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

پشاور: 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سہیل آفریدی اور عامر چمکنی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ولی محمد خان نے کی، اس موقع پر تفتیشی افسر بھی عدالت میں پیش ہوئے، کیس میں سہیل آفریدی، تیمور سلیم جھگڑا، […]