نیب کا 13 نومبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا نوٹس، عدم پیشی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے، نیب نوٹس کا متن
نیب حکام نے سابق وفاقی وزیر اسد محمود کا تحریری جواب غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں دوسرا کال اپ نوٹس جاری کردیا ہے۔ سینئر صحافی غریدہ فاروقی کی خبر کے مطابق سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کے صاحبزادے اسد محمود کو نیب کی طرف سے دوسرا کال اَپ نوٹس جاری کردیا گیا۔
نیب راولپنڈی میں پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ (PPOD) کے افسران و اہلکاروں اور دیگر کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کے الزامات پر انکوائری جاری ہے۔
سابق وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز اسد محمود کو بطور وزیر اپنے دورِ وزارت (2022-23) میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے پر نیب نے طلب کیا۔
اسد محمود کو 10 نومبر 2026 کو نیب کے سامنے ذاتی حیثیت میں پیش ہونا تھا، تاہم وہ پیش نہ ہوئے اور وکیل کے ذریعے تحریری جواب بھجوا دیا۔
نیب حکام نے اسد محمود کا تحریری جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔ نیب نے اسد محمود کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے 13 نومبر 2026 بروز جمعہ صبح 11 بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا۔
نیب کے نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ عدم پیشی کی صورت میں قومی احتساب آرڈیننس 1999 کی دفعہ 31 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔





