Roze News

فارمولا ون اسٹار لیوس ہیملٹن کا رفح کراسنگ کا دورہ، غزہ کیلیے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ

فارمولا ون اسٹار

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

فارمولا ون کے سات مرتبہ عالمی چیمپئن برطانوی ڈرائیور لیوس ہیملٹن نے مصر میں رفح کراسنگ کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے غزہ کے فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد پہنچانے کی کوششوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔41 سالہ ہیملٹن منگل کو شمالی سینائی کے العریش انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جہاں گورنر میجر جنرل خالد مجاور نے ان کا استقبال کیا۔

بعد ازاں انہوں نے رفح کراسنگ کے مصری حصے کا دورہ کیا اور مصری ہلال احمر کے امدادی گوداموں کا بھی جائزہ لیا جہاں غزہ بھیجنے کے لیے امدادی سامان تیار اور منظم کیا جاتا ہے۔اس موقع پر ہیملٹن نے امدادی کارکنوں سے ملاقات کی اور فلسطینی علاقوں تک انسانی امداد پہنچانے میں مصر کے کردار پر بریفنگ لی۔

اس سے قبل بھی ہیملٹن فلسطین، سوڈان، شام اور کانگو کے حالات پر عالمی توجہ دینے کی اپیل کر چکے ہیں۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ان تنازعات کے بارے میں آگاہی حاصل کرے اور امن کے قیام کے لیے کوششیں تیز کرے۔ہیملٹن کا یہ دورہ اردن میں ان کی سابقہ انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔