Roze News

انڈونیشیا: بچوں نے خوفناک اژدھے کو سلائیڈ بنا لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اژدھا

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

انڈونیشیا میں بچوں کی دیوہیکل اژدھے کے ساتھ کھیلنے کی حیران کن ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے ایک بہت بڑے اژدھے کے جسم پر بیٹھ رہے ہیں، اس پر پھسل رہے ہیں اور اس کے اردگرد بے خوف ہو کر دوڑ رہے ہیں۔حیران کن بات یہ ہے کہ موقع پر موجود بڑے افراد بچوں کو روکنے کے بجائے موبائل فون سے اس غیر معمولی منظر کی ویڈیو بناتے دکھائی دیتے ہیں۔

ویڈیو میں موجود سانپ بظاہر ریٹیکیولیٹڈ پائتھن معلوم ہوتا ہے جس کا شمار دنیا کے طویل ترین سانپوں میں ہوتا ہے۔یہ سانپ زہریلا نہیں ہوتا، تاہم اپنی طاقتور گرفت سے شکار کو جکڑ سکتا ہے اور بعض حالات میں انسان کے لیے بھی جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔بچوں کا اتنے بڑے سانپ کے قریب کھیلنا انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے کیونکہ اس کے اچانک ردعمل سے سنگین حادثہ پیش آسکتا ہے۔ویڈیو کے اصل مقام، تاریخ اور اس میں موجود سانپ کی نوعیت کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔