میڈم ! اتنی کرپشن ہے تو آپ وزارت اعلیٰ چھوڑ دیں، میں بھی وہی کہہ رہا جو آپ کہہ رہی ہیں، میں وزارت چھوڑ دوں؟ جن سے اتحاد ہوا وہ اشارہ بھی کریں گے تو وزارت چھوڑ دوں گا۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ مریم نواز نے کہا کہ کرپشن ہے تو وزارت کیوں نہیں چھوڑ دیتے؟ میڈم ! اتنی کرپشن ہے تو آپ وزارت اعلیٰ چھوڑ دیں، میں بھی وہی کہہ رہا جو آپ کہہ رہی ہیں، میں وزارت چھوڑ دوں؟ جن سے اتحاد ہوا وہ اشارہ بھی کریں گے تو وزارت چھوڑ دوں گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد کے وقت ایم کیوایم اور دیگر اتحادیوں کیلئے وزارتوں کا فیصلہ کیا گیا، ہماری اتحاد کے وقت جن سے بات ہوئی تو مریم نواز موجود نہیں تھیں، جن سے اتحاد کی بات کی گئی وہ اشارہ بھی کریں تو وزارت چھوڑ دیں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ کرپشن ہے تو وزارت کیوں نہیں چھوڑ دیتے،میڈم ! اتنی کرپشن ہے تو آپ وزارت اعلیٰ چھوڑ دیں، میں بھی وہی کہہ رہا جو آپ کہہ رہی ہیں، میں وزارت چھوڑ دوں؟
اتحاد بناتے وقت وزارتیں دینے کا فارمولہ طے کیا گیا تھا۔انہوں نے 5روز میں میری وزارت اور گجرات میں ٹھیکوں کو اسکین کیا ہوگا، میری ہر چیز اسکین کے بعد ان کو آخر میں کیا ملا بس پولیس واپس لے لو۔میں نے پہلے سوچا کہ وزیراعظم کو میسج کرکے بتاؤں۔ لیکن مریم نواز روزانہ نئی بات کرتی ہیں تو سوچا وزیراعظم کو کیوں پریشان کروں؟محسن نقوی بیرون ملک تھے ان سے بات نہیں ہوئی۔مریم نواز نے کل رات شاید میرا دوبارہ انٹرویو دیکھ لیا تھا۔
سالک حسین نے کہا کہ لیگل نوٹس کا جواب میرے ہاتھ میں ہے ، نوٹس کا جواب چند دنوں میں دے دوں گا۔سندھ میں بھی کرپشن ہے اسی تناظر میں بولاتھا کہ پنجاب میں بھی کرپشن ہے، ان کے اپنے ایم این اے محمود لغاری کا بیان سن لیں انہوں نے کیا کہا؟ مریم نواز کو چاہیئے تھا کہ سیدھا جواب دیتیں کہ آپ نشاندہی کریں میں کاروائی کروں گی۔ لیکن مریم نواز نے کہا کہ عدالتوں میں گھسیٹوں گی تو اس کا جواب بھی مختلف ہوتا ہے۔مریم نواز نے ساری بات کو سازش کی طرف موڑ دیا ہے۔یاد رہے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جہلم میں تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھر بوں کے منصوبے ہیں،مریم نواز نے عوام کی امانت میں ایک پیسے کی کرپشن نہیں کی۔کسی منسٹر کے خلاف کرپشن کا ثبوت سامنے آجائے تو قسم کھاتی ہوں نہیں چھوڑوں گی۔
جن کو اعتراض ہے، وہ وزیر کیوں بنے بیٹھے ہیں استعفیٰ دیکر گھر کیوں نہیں چلے جاتے۔ جنہوں نے کرپشن اور رشوت خوری میں نام بنایا آج بھی باہر بیٹھے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ دعویٰ بالکل نہیں کرتی کہ کرپشن بالکل ختم ہوگئی ہے۔ کیا دوسرے صوبوں میں کرپشن نہیں ہوتی، لیکن پنجاب میں سی ایم کرپشن کا پتہ چلنے پر پیچھے پڑ جاتی ہے۔13 چودہ سال خیبرپختونخوا میں حکومت رہی، جو کرپشن کی اور کھانچے لگائے آج سامنے آرہے ہیں۔میں پنجاب کی بات کرتی ہوں، باقی صوبوں کی بات نہیں کرتی، وہ خود عوام کو جوابدہ ہیں۔پنجاب میں ایک ایک پیسہ عوام کی ترقی پر خرچ ہورہا ہے۔ خیانت کرنے والوں کے حلق سے مال نکال لائیں گے۔





