Roze News

مولانا احمد بٹلہ نےتبلیغی جماعت کے امیر کی حیثیت سے خدمت کا آغاز کر دیا

مولانا احمد بٹلہ نےتبلیغی جماعت کے امیر کی حیثیت سے خدمت کا آغاز کر دیا

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

 رائے ونڈ تبلیغی مرکز کے بڑوں نے مولانا احمد بٹلہ کو تبلیغی جماعت کا نیا امیر منتخب کر لیا ہے۔ مولانا احمد بٹلہ  رائیونڈ مرکز کے سینئر بزرگ اور عالمی شوریٰ کے رکن ہیں۔ تبلیغی جماعت  16 نومبر کو حضرت مولانا نذر الرحمٰن مدظلہ علیہ کی رحلت کے بعد  مولانا احمد بٹلہ جماعت کے پانچویں امیر ہیں۔

 مولانا احمد بٹلہ امیر کے درجہ پر فائض ہونے سے پہلے نائب امیر تبلیغی جماعت پاکستان رہے، اور علمیت کے اعتبار سے  شیخ الحدیث کی حیثیت رکھتے ہیں۔  

حضرت مولانا نذر الرحمٰن  رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال (16 نومبر 2026، عمر 97 سال) کے بعد پاکستان میں تبلیغی جماعت کا نیا امیر منتخب کیا گیا ہے۔

 نومبر 2018 میں جب تیسرے امیر حاجی محمد عبدالوہاب  کا انتقال ہوا تو انہوں نے اپنی وصیت (17 ستمبر 2015) میں جانشینی کے لیے تین نام تجویز کیے تھے: 1: مولانا نذر الرحمٰن ، 2: مولانا احمد بٹلہ، 3؛ مولانا عبیداللہ خورشید 

2018 کے نومبر میں حضرت حاجی محمد عبدالواہاب کے بعد مشاورت سے مولانا نذر الرحمٰن امیر بنے تھے، اور مولانا احمد بٹلہ صاحب نائب امیر  مقرر ہوئے تھے۔

 رائیونڈ عالمی اجتماع 2026 میں آپ نے پہلا  بیانِ عصر فرمایا، اس بیان کا مرکزی موضوع توبہ تھا۔ انہوں نے فرمایا، آؤ توبہ کا دروازہ کھلا ہے، نبیوں کے مشن کی تکمیل کرو اور جنت کے حقدار بن جاؤ۔”

 دین سے دور مسلمانوں کو دین کے دائرے میں لانا، مولانا بٹلہ کی مساعی کا مرکزی نکتہ ہے۔ ان کے نزدیک کلمہ سیدھا کرنا اور اپنی زندگیوں پر اسلام نافذ کرنا ہی دعوت و تبلیغ ہے۔نئے امیر بھی سابقین کی طرح  اخلاص، سادگی، پابندیِ سنت اور طویل تبلیغی محنت کی وجہ سے رائیونڈ کے اکابرین میں ممتاز ہیں۔