ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سردرہنے کا امکان ہے تاہم شمالی پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے،اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود جبکہ صبح، رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، بالائی اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
شام اور رات کے اوقات میں چترال، دیر، سوات، کوہستان اور گرد و نواح میں چند مقامات پر ہلکی بارش(پہاڑوں پر ہلکی برفباری) ہو سکتی ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ رات/صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے، بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے تاہم مری، گلیات میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
صبح اور رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال ،لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، خانیوال، ملتان، خانپور، کوٹ ادو، بہاولپور اور گردونواح میں چند مقامات پر دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، شمالی اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، رات کے اوقات میں گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش(پہاڑوں پر ہلکی برفباری) ہو سکتی ہے۔
24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہا، آج ریکارڈکئے گئے کم سے کم درجہ حرارت لیہ منفی07، اسکردومنفی 05، گوپس ، گلگت اور استور میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔





