عمران منیر فرائض کی انجام دہی کے دوران بے ہوش ہوکر گر پڑے، جس پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایس ایچ او مارگلہ عمران منیر انتقال کر گئے، انہیں طبیعت خراب ہونے پر فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
وفاقی دارالحکومت کی فیصل مسجد میں ڈیوٹی کے دوران ایس ایچ او مارگلہ عمران منیر کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی اور وہ بے ہوش ہوکر گر پڑے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او عمران منیر کو فوری طور پر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی۔
ایس ایچ او مارگلہ کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور انتقال کر گئے۔
ایس ایچ او عمران منیر کے انتقال پر اسلام آباد پولیس سوگوار ہے۔





