پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج بھی ریلیف متوقع ہے۔
عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ بتدریج جاری ہے۔
آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7فیصد تک ریلیف ملنے کا امکان ہے،ڈیزل فی لٹر 7 روپے سستا جبکہ پیٹرول فی لیٹر قیمت میں 6 روپے کا امکان ہے۔ تاہم حتمی تعین اور نوٹیفکیشن اوگرا کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔





