ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کو ایران کیخلاف جارحیت اور مبینہ جرائم کا نتیجہ انتخابات میں بھگتنا پڑا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا ترکیہ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یورپی انتخابات میں بھی ثابت ہوا کہ عوام اپنے رہنماؤں کے جنگ پسندانہ نظریات کے خلاف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوپ 31 اجلاس ماحولیاتی تباہی پر جنگ اور جارحیت کے منفی اثرات اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ اجلاس میں ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی فوجی جارحیت اور جنگ کے دوران ایران سمیت خطے کے ماحول کو پہنچنے والے نقصانات اور ماحولیاتی تباہی پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔





