Roze News

فیصل آباد میں ایک مرد نے دکان میں گھس کر ایک بچی کو اتنی بری طرح پیٹا کہ میرا دل دہل گیا، مریم نوازشریف

فیصل آباد میں ایک مرد نے دکان میں گھس کر ایک بچی کو اتنی بری طرح پیٹا کہ میرا دل دہل گیا، مریم نوازشریف

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

اس مالدار شخص کو تھانے بلا کر بچی کے سامنے کھڑا کیا اور میں نے کہا کہ اس کے منہ پر دو تین زناٹے دار تھپڑ مارو، اب کسی کی جرات نہیں کہ غریب آدمی کو مارے، طاقت کا غرور مریم نواز کی حکومت میں نہیں چل سکتا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا خطاب

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جہلم میں 15 دسمبر کو نواز شریف سکول آف ایمیننس کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جنوری میں دینہ،سوہاوہ اورپنڈدادنخان میں گرین بسیں چلانے کا اعلان، جہلم میں ہونہارسکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب کے خطاب میں کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھر بوں کے منصوبے ہیں،مریم نواز نے عوام کی امانت میں ایک پیسے کی کرپشن نہیں کی۔کسی منسٹر کے خلاف کرپشن کا ثبوت سامنے آجائے تو قسم کھاتی ہوں نہیں چھوڑوں گی۔ جن کو اعتراض ہے، وہ وزیر کیوں بنے بیٹھے ہیں استعفیٰ دیکر گھر کیوں نہیں چلے جاتے۔ جنہوں نے کرپشن اور رشوت خوری میں نام بنایا آج بھی باہر بیٹھے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ دعویٰ بالکل نہیں کرتی کہ کرپشن بالکل ختم ہوگئی ہے۔ کیا دوسرے صوبوں میں کرپشن نہیں ہوتی، لیکن پنجاب میں سی ایم کرپشن کا پتہ چلنے پر پیچھے پڑ جاتی ہے۔13 چودہ سال خیبرپختونخوا میں حکومت رہی، جو کرپشن کی اور کھانچے لگائے آج سامنے آرہے ہیں۔میں پنجاب کی بات کرتی ہوں، باقی صوبوں کی بات نہیں کرتی، وہ خود عوام کو جوابدہ ہیں۔

پنجاب میں ایک ایک پیسہ عوام کی ترقی پر خرچ ہورہا ہے۔ خیانت کرنے والوں کے حلق سے مال نکال لائیں گے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ فیصل آباد میں ایک مرد نے دکان میں گھس کر ایک بچی کو اتنی بری طرح پیٹا کہ میرا دل دہل گیا،میں نے پولیس سے پوچھا کہ کیا ماجرا ہے، دکان مالک نے وہاں جاکر کسی چیز کا تقاضا کیا تو اس لڑکی نے کہا کہ آپ گارمنٹ شاپ کے مالک سے بات کریں اور یہ خواتین کی دکان ہے، آپ اس طرح یہاں نہ گھسے چلے آئیں جس پر اس شخص نے بچی کو زدوکوب کیا اور پیٹا۔
اس شخص کو تھانے بلا کر جو مالدار تھا۔ اس کو بچی کے سامنے کھڑا کیا ۔ میں نے کہا کہ اس کے منہ پر دو تین زناٹے دار تھپڑ مارو۔