واشنگٹن: امریکا میں طاقتور سمندری طوفان نار ایسٹر مشرقی ساحلوں سے ٹکراگیا۔امریکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان نار ایسٹر مشرقی ساحلوں سے ٹکراگیا جس کے باعث مشرقی ساحلی ریاستوں میں طوفانی ہوائیں اوربارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ساحلی علاقوں میں 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ بارشوں کے باعث مشرقی ساحلی رہائشی علاقے زیرآب آگئے اور کئی درخت گرگئے۔
اس کے علاوہ گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوبی نظر آئیں، متاثرہ ریاستوں میں ایک لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے اور خراب موسم کے باعث 445 پروازیں منسوخ اور 3 ہزار سے زائد پروازیں تاخیرکا شکارہوگئیں۔
ادھر نیویارک اور نیوجرسی کی متاثرہ کاؤنٹیز میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، اس کے ساتھ ہی حکام کی جانب سے لوگوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی اٹلانٹک اور نیو انگلینڈ میں تیز ہواؤں، بارش، سیلاب کا سلسلہ پیر تک جاری رہےگا۔

Leave feedback about this