Roze News

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، بالائی علاقوں میں برفباری

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، بالائی علاقوں میں برفباری

  لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں بادلوں کے ڈیرے برقرار ہیں، لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش موسلادھار بارش ہوئی ہے۔صوبائی دارالحکومت میں ایبٹ روڈ، لکشمی چوک، مال روڈ، سول سیکرٹریٹ، ساندہ، چوبرجی، فیروزپور روڈ، گلبرگ، کینال روڈ، مسلم ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں بادل برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ درجہ حرارت […]

سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست غیر مؤثر قرار، وفاقی آئینی عدالت نے کیس نمٹادیا

سہیل آفریدی کی نااہلی متعلق درخواست غیر مؤثر قرار، وفاقی آئینی عدالت نے کیس نمٹادیا

وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی۔ چیف جسٹس امین الدین نے کہا کہ ایمرجنسی اور گورنرراج کے نفاذ کے بعد سہیل آفریدی عہدے پر نہیں، اس وقت یہ کیس صرف اکیڈمک سوال کی حد تک رہ گیا ہے، اگرسہیل آفریدی بحال ہوئے تو شیرافضل […]

خانہ کعبہ پر باران رحمت، موسلادھار بارش کے دوران عبادت اور طواف کے روح پرور مناظر

مکہ مکرمہ میں بارانِ رحمت، مسجد الحرام کے روح پرور مناظر نے دل موہ لیے

مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ میں موسلادھار بارش کے دوران ایمان افروز مناظر نے دلوں کو چھو لیا خانہ کعبہ کے گرد بارش کی بوندوں میں بھیگتے عمرہ زائرین طوافِ کعبہ میں مصروف رہے اور عبادت کا سلسلہ جاری رکھا۔ بارش کے دوران مسجد الحرام میں روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے، جہاں زائرین نے بارانِ […]

کے پی پولیس کے 54 شہدا کے اہلخانہ میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم

خیبر پختونخوا پولیس کے 54 شہدا کے خاندانوں میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کیے گئے جبکہ شہدا پیکج میں اضافے اور پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے برابر کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔ گورنر راج کے پہلے ہی ہفتے میں خیبر پختونخوا پولیس کے 54 شہدا کے خاندانوں کو گورنر ہاؤس پشاور مدعو […]

ابھی بھی چاہتا ہوں حکومت خیبرپختونخوا کے لیے کوئی درمیانی راستہ نکالے

ابھی بھی چاہتا ہوں حکومت خیبرپختونخوا کے لیے کوئی درمیانی راستہ نکالے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ابھی بھی چاہتا ہوں کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے لیے کوئی درمیانی راستہ نکالے۔ بلاول بھٹو سے پی پی خیبرپختونخوا کے رہنماؤں نے ملاقات کی اس دوران انہیں صوبے کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ بلاول بھٹو سے ملاقات میں روبینہ خالد، نجم الدین خان، محمد […]

گرفتاریوں کا خوف؛ سہیل آفریدی کی پوری کابینہ نے روپوشی اختیار کرلی

گرفتاریوں کا خوف؛ سہیل آفریدی کی پوری کابینہ نے روپوشی اختیار کرلی

خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے بعد گرفتاریوں کے خوف سے معزول وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی پوری کابینہ نے روپوشی اختیار کرلی، کابینہ کے 16 وزیر، چھ مشیر، آٹھ معاون خصوصی اور 23 پارلیمانی سیکرٹریز پانچ روز سے لاپتہ ہیں، جبکہ سہیل آفریدی کی گرفتاری کے وقت بھی کیبنٹ کے وزیر بھی ساتھ نہیں […]

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل،نوٹیفکیشن جاری

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل،نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رودوبدل کردیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  پٹرول1روپے20پیسےفی لیٹرمہنگا کردیا گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں17پیسےفی لیٹرکمی کردی گئی ۔ پٹرول کی نئی قیمت393روپے86پیسےمقررکی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت396روپے65پیسےہوگئی۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااطلاق15اکتوبرتک ہوگا۔

پشتو فلموں کے معروف اداکار عمران خٹک انتقال کر گئے

پشتو فلموں کے معروف اداکار عمران خٹک انتقال کر گئے

پشتو فلموں کے معروف اداکار عمران خٹک انتقال کر گئے، نمازِ جنازہ آج شام ادا کی جائے گی پشتو فلم انڈسٹری کے معروف اداکار عمران خٹک انتقال کر گئے، ان کے انتقال کی خبر سے مداحوں اور شوبز حلقوں میں افسوس کی فضا پھیل گئی۔ مرحوم عمران خٹک کی نمازِ جنازہ آج بروز بدھ، 14 […]

غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین سے متعلق بڑا فیصلہ، انتظامیہ متحرک

غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین سے متعلق بڑا فیصلہ، انتظامیہ متحرک

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی کی بدلتی ہوئی صورتحال اور ایپکس کمیٹی کے حتمی احکامات کی روشنی میں صوبائی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف یکم نومبر سے بلا امتیاز اور سنگین کریک ڈاؤن کا بگل بجا دیا ہے۔ آپریشن کی منظوری ایپکس کمیٹی کے […]

پارلیمنٹ سےخیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور!اپوزیشن کا واک آؤٹ

پارلیمنٹ سےخیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور!اپوزیشن کا واک آؤٹ

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق قرارداد دونوں ایوانوں میں پیش کی گئی جو دونوں ہاوسز میں منظور کر لی گئی۔ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کے لیے قرارداد وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے دونوں ایوانوں میں پیش کی جو کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔ دونوں ایوانوں میں […]