پاکستان تازہ ترین

چین کا امریکا کے الزامات پر سخت ردِعمل، پابندیاں واپس لینے کا مطالبہ

چین کا امریکا کے الزامات پر سخت ردِعمل، پابندیاں واپس لینے کا مطالبہ

چین نے امریکا کی جانب سے چینی کمپنیوں پر عائد کیے گئے الزامات اور نئی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات بلاجواز اور معاشی دباؤ ڈالنے کی کوشش ہیں۔ چینی وزارتِ تجارت نے مؤقف اختیار کیا کہ سنکیانگ سے متعلق امریکی الزامات حقائق کے منافی ہیں اور چینی اداروں کے خلاف کارروائی عالمی تجارتی نظام کو متاثر کر سکتی ہے۔

چین نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ یکطرفہ پابندیوں کا سلسلہ ختم کرے اور باہمی احترام کی بنیاد پر مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔ بیجنگ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا

دوسری جانب چین نے حالیہ دنوں میں بحیرہ جنوبی چین کے معاملے پر بھی اپنے مؤقف کو دہرایا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری اور علاقائی مفادات کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image