پاکستان تازہ ترین

ڈیڈ لائن ختم، اب کوئی مہلت نہیں! غیرقانونی افغان شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز، فوری گرفتاری کا حکم

ڈیڈ لائن ختم، اب کوئی مہلت نہیں! غیرقانونی افغان شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز، فوری گرفتاری کا حکم

غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کیخلاف کارروائی تیز، وفاقی وزارتِ داخلہ نے روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو سختی سے عمل درآمد کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے لیے مقررہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کارروائی مزید تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق 10 جولائی کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد بغیر کارآمد ویزا پاکستان میں مقیم کسی بھی افغان شہری کو فوری گرفتار کیا جائے گا، جبکہ انہیں قانون کے مطابق ملک بدر کرنے کا عمل بھی تیز کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں ہونے والی کارروائی کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ وفاقی وزارتِ داخلہ کو ارسال کی جائے گی۔ رپورٹ میں بغیر ویزا گرفتار کیے گئے افغان شہریوں کی تعداد، ان کے خلاف کی گئی کارروائی اور ان کی موجودہ قانونی حیثیت کی مکمل تفصیلات شامل ہوں گی۔

یاد رہے کہ وفاقی وزارتِ داخلہ نے 28 جون 2026 کو چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر اور چیف کمشنر اسلام آباد کو فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے باضابطہ مراسلہ جاری کیا تھا۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے تمام ڈپٹی کمشنرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ضروری ہدایات جاری کرنے کی بھی ہدایت کی گئی تھی تاکہ غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کے خلاف کارروائی مؤثر اور مربوط انداز میں عمل میں لائی جا سکے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image