وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ذہانت اور قابلیت کو غربت یا امارت میں قید نہیں ہونا چاہیے، ہونہار طلبا کو با اختیار بنانے کے لیے عظیم سفر کا آغاز کر رہے ہیں، ماضی میں نواز شریف کی زیر قیادت 6 لاکھ طلبہ میں لیپ ٹاپس تقسیم کیے گئے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بات ملک بھر کے 5 لاکھ ہونہار اسکول و مدارس کے طالب علموں کو میرٹ پر کروم بُکس اور انٹرنیٹ کی سہولت کی فراہمی کے اجرا کی تقریب سے خطاب کہی۔
وزیرا عظم نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم سے روشناس کرانا ہم سب کی ذمے داری ہے، طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر کروم بکس فراہم کی جا رہی ہیں، باصلاحیت طلبا پاکستان کے حقیقی اثاثہ ہیں، 5 لاکھ طلبہ میں کروم بکس 2 سال کی مدت میں تقسیم کی جائیں گی۔





