پاکستان تازہ ترین موسم

اچانک موسم نے کروٹ بدل لی، اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں موسلا دھار بارش، گرمی سے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اُٹھے

اچانک موسم نے کروٹ بدل لی، اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں موسلا دھار بارش، گرمی سے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اُٹھے

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں نے گرمی کی شدت کم کر دی، جبکہ مزید بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں مون سون بارشوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش نے کئی روز سے جاری شدید گرمی اور حبس کا خاتمہ کر دیا۔ بارش کے بعد چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو خوشگوار بنا دیا، جبکہ شہریوں نے سکھ کا سانس لیتے ہوئے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں 52 ملی میٹر جبکہ راولپنڈی میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی اور گرمی کی شدت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی، جس سے معمولاتِ زندگی بھی خوشگوار ہو گئے۔

دوسری جانب مون سون بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ نشیبی علاقوں میں ممکنہ اربن فلڈنگ اور پانی جمع ہونے کے خدشے کے باعث نکاسیٔ آب کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 13 جولائی تک ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں اور آندھی کا نیا سلسلہ متوقع ہے، جبکہ 11 اور 12 جولائی کو اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ، لاہور اور فیصل آباد میں شہری سیلاب کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں اور آنے والے دنوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز، ندی نالوں اور نشیبی علاقوں سے دور رہنے اور موسمی صورتحال کے حوالے سے جاری سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image