وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ، پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ایک روپے سستا ہونے کے بعد پیٹرول 323 روپے سے 322 روپے فی لیٹر کی قیمت پر آ گیا ہے جبکہ ڈیزل 2 روپے مہنگا ہو کر 355 روپے سے 357 روپے فی لیٹر کی قیمت پر آ گیا ہے،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت357 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا نے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگاکرنے کا اعلامیہ جاری کردیا ، نئی قیمتوں کا اطلاق 21سے 23 نومبر کے لیے ہوگا۔





