پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی سابق وفاقی وزیر ملک مختار اعوان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں ۔
مرحوم کی نماز جنازہ 29 جولائی بروز بدھ صبح 9 بجے ابدالی مسجد ملتان میں ادا کی جائے گی ۔
مرحوم کا شمار پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنماؤں میں کیا جاتا تھا ۔ ملتان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی وہ شناخت سمجھے جاتے تھے ۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت سمیت ملک کے معروف سیاسی رہنماؤں نے ان کے انتقال پر تعزیتی پیغامات جاری کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

Leave feedback about this