حکومت کااچانک بڑا اعلان، پیٹرول سستا مگر ڈیزل مہنگا کر دیا گیا

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی اور ڈیزل مہنگا کر دیا ڈیزل کی قیمت 360 روپے 6 پیسے جبکہ پیٹرول 315 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین کے تحت ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، جبکہ پیٹرول 35 پیسے […]
مشرقِ وسطیٰ کو بچانے کیلئے اٹلی میدان میں، امریکہ اور ایران سے بڑا مطالبہ

اٹلی نے امریکہ کی جانب سے ایران پر جاری فوجی کارروائیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مزید بڑھنا پورے خطے کے امن اور عالمی استحکام کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ اٹلی کے وزیرِ خارجہ انتونیو تاجانی نے اپنے تازہ بیان میں کہا […]
امریکہ کی مسلسل کارروائیوں پر چین بول پڑا،مشرقِ وسطیٰ میں ایک غلط قدم دنیا پر بھاری پڑ سکتا ہے

مریکہ کی جانب سے ایران پر مسلسل فضائی کارروائیوں کے بعد چین نے مشرقِ وسطیٰ میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور کشیدگی میں کمی پر زور دیا ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق بیجنگ خطے میں جاری عسکری کارروائیوں کے مزید پھیلاؤ کا مخالف ہے اور […]
ایران کے دارخوین جوہری منصوبے پر امریکی حملے پر شدید تشویش ہے:روسی وزارت خارجہ

روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے دارخوین جوہری منصوبے پر امریکی حملے پر شدید تشویش ہے، جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے کہا کہ جوہری تنصیبات کو فوجی اہداف بنانا عالمی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ […]
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا یومیہ نظام منظور

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے طریقہ کار کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ دستاویز کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج سے روزانہ کی بنیاد پر مقرر کی جائیں گی، اوگرا روزانہ نئی ایکس ڈپو قیمتیں اپنی ویب سائٹ پر جاری کیا کرے گا۔ پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں 7روز کے اوسط عالمی نرخوں […]
پاک فضائیہ کے کیپٹن کو شہید کرنیوالے ملزم کو چشم دید گواہوں نے شناخت کرلیا

پاکستان فضائیہ کے گروپ کیپٹن عاصم کو شہید کرنے والے ملزم سعد عباسی کو چشم دید گواہوں نے شناخت کر لیا۔ گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق کے قتل کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی جس دوران پولیس نے گرفتار ملزم سعدعباسی کو عدالت میں پیش کیا۔ دوران […]
سونے کی چمک میں اضافہ یا قیمتوں میں کمی؟ تازہ ترین ریٹ سامنے آگیا

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ، فی تولہ سونا مزید مہنگا ہوگیا۔ پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کے نرخ ایک بار پھر بڑھ گئے ہیں۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق […]
سیاسی سرگرمیوں میں تیزی، نواز شریف کل کس شہر میں کارکنوں سے خطاب کرینگے؟ جانئے

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے سلسلے میں متحرک ہوگئے ہیں۔ پارٹی کے مطابق نواز شریف کل مظفرآباد جبکہ جمعہ کو میرپور میں بڑے عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ آزاد کشمیر میں انتخابی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں اور سیاسی جماعتوں نے اپنی مہم کو […]
افغان خاندان کی واپسی کا سفر ماتم میں بدل گیا، پاک افغان شاہراہ پر افسوسناک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پاک افغان شاہراہ سلطان خیل فرش کے مقام پر سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی گاڑی میں سوار تین افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ ریسکیو 1122 خیبر حکام کے مطابق افغانستان واپس جانے والے افغان خاندانوں کی ایک ویگن گاڑی […]
اسلام آباد اور راولپنڈی میں بادل برس پڑے، شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہوگیا

اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہونے والی بارش نے موسم کا نقشہ بدل دیا، شدید گرمی اور حبس کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ بارش کے باعث ہوا میں نمی اور گرمی کی شدت […]