اٹلی نے امریکہ کی جانب سے ایران پر جاری فوجی کارروائیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مزید بڑھنا پورے خطے کے امن اور عالمی استحکام کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
اٹلی کے وزیرِ خارجہ انتونیو تاجانی نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ موجودہ بحران کا کوئی فوجی حل نہیں، اس لیے امریکہ اور ایران کو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات اور افہام و تفہیم کے ذریعے تنازع کا حل تلاش کرنا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اٹلی کسی بھی ایسی کارروائی کا حصہ نہیں بنے گا جو خطے میں جنگ کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرے
اطالوی حکومت نے زور دیا کہ کشیدگی میں کمی، سفارت کاری، بین الاقوامی قوانین کا احترام اور تمام فریقوں کے درمیان بات چیت ہی مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کی ضمانت بن سکتی ہے۔

Leave feedback about this