Roze News

پاکستان ایل پی جی کے دو بحری جہاز پہنچ گئے، قیمتوں میں کمی کا امکان

پاکستان ایل پی جی کے دو بحری جہاز پہنچ گئے، قیمتوں میں کمی کا امکان

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

ایس ایس جی سی کےٹرمینل پر یانیس نامی جہاز نے 4250 میٹرک ٹن ایل پی جی آف لوڈ کر دی

ایل پی جی کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آگئی، عمان سے ایل پی جی لے کر آنے والے دو بحری جہاز پاکستان پہنچ گئے، جس کے بعد کل سے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں جہاز مجموعی طور پر 7 ہزار 603 میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر پورٹ قاسم پہنچے۔ ایس ایس جی سی کے ٹرمینل پر پریانیس نامی جہاز نے 4 ہزار 250 میٹرک ٹن جبکہ اینگرو ٹرمینل پر الیسا ون نامی جہاز نے 3 ہزار 83 میٹرک ٹن ایل پی جی آف لوڈ کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کل سے ایران کے سرحدی راستے سے بھی ایل پی جی کی رکی ہوئی ترسیل شروع ہونے کا امکان ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایل پی جی کی سپلائی میں بہتری آنے سے کل سے قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔