Roze News

ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش

ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

اداکار ماورا حسین اور امیر گیلانی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، شوبز کے جوڑے نے اپنے بیٹے کا نام ’ازمیر‘ رکھا ہے۔

 جوڑے نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرنے کے ساتھ نام کا بھی اعلان کیا ہے۔ 

اس خبر کے بعد ساتھی اداکاروں، دوستوں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔

ماورا اور امیر نے برسوں کی دوستی اور ٹیلی ویژن ڈراموں میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد فروری 2025 میں شادی کی تھی۔ اور یہ ان دونوں کا پہلا بچہ ہے۔