محکمہ موسمیات نے آج رات بالائی/وسطی پنجاب، اسلام آباد، بالائی/وسطی خیبرپختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روزبالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔تاہم شام /رات میں پاڑہ چنار، کرم،ہنگو ، کوھاٹ ،چارسدہ، چترال، سوات، پشاور ،کوہستان اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔تاہم مری ، گلیات، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ،تلہ گنگ، سرگودھا، جہلم، خوشاب، لاہور، قصور، اوکاڑہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤلدین ، میانوالی اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ادھر سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ ژوب اورموسی خیلٰ میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔





