Roze News

گورنرراج اور ایمرجنسی لگا کر آپ نے ہمارے مینڈیٹ سے بنا قلعہ تو لے لیا لیکن یہ کب تک رکھیں گے؟ بیرسٹر گوہر خان

گورنرراج اور ایمرجنسی لگا کر آپ نے ہمارے مینڈیٹ سے بنا قلعہ تو لے لیا لیکن یہ کب تک رکھیں گے؟ بیرسٹر گوہر خان

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

یہ قلعہ عمران خان اور ہمارے لوگوں کا ہے، خیبرپختونخوا میں اگر طویل غیرآئینی انتظام کا منصوبہ ہے تو یہ ناقابلِ قبول ہوگا، دہشت گردی کے خاتمے پر کوئی دو رائے نہیں ہوسکتی، چیئرمین پی ٹی آئی کی گفتگو

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ گورنرراج اور ایمرجنسی لگا کر آپ نے ہمارے مینڈیٹ سے بنا قلعہ تو لے لیا لیکن یہ کب تک رکھیں گے؟ یہ قلعہ عمران خان اور ہمارے لوگوں کا ہے، خیبرپختونخوا میں اگر طویل غیرآئینی انتظام کا منصوبہ ہے تو یہ ناقابلِ قبول ہوگا، دہشت گردی کے خاتمے پر کوئی دو رائے نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے ایمرجنسی کا شوق پورا کرنا تھا کر لیا، اب اس کے بعد کیا ہوگا؟ ملک اور قوم کا نقصان نہیں ہونا چاہئے، اس میں صوبے اور عوام کے وسائل کا نقصان نہیں ہونا چاہئے، ہم مطمئن ہیں کہ عوام ہمارے ساتھ ہے، ہم گورنرراج اور ایمرجنسی کو غیرآئینی اقدام سمجھتے ہیں، آپ نے ہمارے مینڈیٹ سے بنا قلعہ لے لیا، لیکن یہ قلعہ آپ کب تک رکھیں گے؟یہ قلعہ عمران خان اور ہمارے لوگوں کا ہے۔

اسی طرح چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں ایپکس کمیٹی کی میٹنگ خوش آئند ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے پر کوئی دو رائے نہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مل کر ہر ممکن اقدام کرنا چاہیے تاکہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو سکے۔

خیبر پختونخوا کو 160 ارب روپے نہیں، بلکہ صوبے کو این ایف سی ایوارڈ کے مطابق اس کا مکمل آئینی حق ملنا چاہیے۔ وفاق کے ذمے صوبے کے اربوں روپے کے واجبات آج بھی باقی ہیں۔