اٹلی کا امریکا کو ایران پر حملوں کیلیے اڈے دینے سے انکار؛ ٹرمپ میلونی سے پھر ناراض

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف سخت پالیسی کے باوجود اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے واضح کر دیا ہے کہ ان کا ملک ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں حصہ نہیں لے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس دوٹوک بات کا اظہار اطالوی وزیراعظم نے نیٹو اجلاس […]
لاہور میں کئی پمپس پر پیٹرول کی قلت

لاہور میں کئی پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی قلت پیدا ہو گئی۔ موجودہ صورتِ حال میں پریشان حال شہری کا کہنا ہے کہ کئی پیٹرول پمپس پر پیٹرول دستیاب نہیں، عملہ کہتا ہے کہ ہائی آکٹین ڈلوا لیں۔ دوسری جانب تیل کمپنیوں نے پیٹرول کی ممکنہ قلت سے خبردار کرتے ہوئے حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کر […]
سولر پینلز سستے ہوئے یا مہنگے؟ قیمتیں کہاں پہنچ گئیں، نئے ریٹس سامنے آگئے

سولر پینلز کی قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ، 16 جولائی کو مختلف شہروں میں تازہ ترین ریٹس سامنے آگئے پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتیں مختلف شہروں میں مارکیٹ، طلب و رسد اور دستیابی کے باعث مختلف ہیں۔ 16 جولائی کو ملک کے بڑے شہروں میں سولر پینلز کے تازہ ترین نرخ جاری کردیئے گئے ہیں۔ […]
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پھر تیزی، مسلسل چوتھے روز بھی بڑا اضافہ ریکارڈ

ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، خام تیل کی قیمتیں مسلسل چوتھے روز بھی بڑھ گئیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکا کی جانب سے ایران میں تازہ حملوں کے بعد آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی کی ترسیل […]
تہکال پایان میں گھر میں ہولناک آتشزدگی، میاں بیوی اور 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

پشاور کے علاقے تہکال پایان میں گھر میں لگنے والی ہولناک آگ کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کے 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ تہکال پایان میں پیش آیا، جہاں ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور […]
تقدیر نے آخر دروازہ کھول ہی دیا۔۔۔38 برس کی دعائیں رنگ لے آئیں، 63 سالہ خاتون پہلی بار ماں بن گئیں

آذربائیجان میں 63 سالہ خاتون نے تقریباً 38 سال کے طویل انتظار کے بعد اپنے پہلے بچے کو جنم دے کر ایک منفرد مثال قائم کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے کئی برس تک قدرتی طور پر حاملہ ہونے کی کوشش کی، تاہم کامیابی نہ ملنے پر انہوں نے معاون تولیدی ٹیکنالوجی سے رجوع […]
امریکا نے ایرانی انفرااسٹرکچر پر حملہ کیا تو پورے خطے کا انفرااسٹرکچر تباہ کر دینگے، ایرانی فوج

تہران :ایرانی فوج کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے امریکا کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا تو خطے میں جو بھی انفرااسٹرکچر باقی ہے اسے تباہ کر دیا جائے گا۔ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ امریکا خطے […]
شہادت کا لہو اور قوموں کی بقا: ایرانی قوم ایک نئے موڑ پر!!!

برصغیر پاک وہند کے مشہور شاعر جناب مولانا عبدالمجید سالک مرحوم نے1931 میں ایک شہرہ آفاق نظم لکھی۔ جس کا عنوان تھا “تم ہی سے اے مجاہدو جہاں کا ثبات ہے” یہ نظم اس وقت خاص طور پر کشمیر میں جام شہادت نوش فرمانے والے مجاہدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے لکھی […]
پنجاب: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پمپس کو ایندھن کی سپلائی محدود کردی

لاہور: پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سینٹرل پنجاب کے صدر چوہدری نعمان مجید نے کہا ہےکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول پمپوں کو تیل کی سپلائی محدود کر دی ہے۔ایک بیان میں چوہدری نعمان مجید نے کہا کہ شہر میں آج طلب کے مقابلے میں صرف 50 فیصد تیل سپلائی کیا گیا، عالمی منڈی میں خام […]
ٹرمپ کا داماد اور وٹکوف مذاکرات کی آڑ میں مالی فائدہ اٹھا رہے ہیں: امریکی ویب سائٹ

نیویارک :امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کو نجی طور پر پیغام دے کر خبردار کیا تھا کہ صدرٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کُشنر مذاکرات تک اپنی رسائی کا غلط استعمال کرکے اس سے مالی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔امریکی ویب […]