حکومت نے اگلے 24 گھنٹے کیلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کرنے کا اعلان کر دیا۔
اوگرا کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے 24 گھنٹے کیلئے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 4 روپے کی کمی سے 314 روپے فی لیٹر ہوگئی جبکہ ڈیزل کی قیمت 5 روپے کمی سے 348 روپے فی لیٹر ہوگئی۔





