Roze News

امریکی ڈالر کے کرنسی نوٹوں کی بڑی کھیپ ایران پہنچ گئی: ایرانی میڈیا

امریکی ڈالر کے کرنسی نوٹوں کی بڑی کھیپ ایران پہنچ گئی: ایرانی میڈیا

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کرنسی کی فراہمی بڑھانے اور زرمبادلہ کی مارکیٹ کو منظم کرنے کے لیے مرکزی بینک کی کوششوں کے حصے کے طور پر ایک ہمسایہ ملک سے امریکی ڈالر کے کرنسی نوٹوں کی ایک بڑی کھیپ ایران پہنچ گئی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حالیہ دنوں میں ڈالر کے کرنسی نوٹوں کی ایک بھاری کھیپ ملک میں داخل ہوئی ہے جس کا مقصد غیر ملکی کرنسی کی رسد میں اضافہ کرنا اور مارکیٹ کی طلب کو پورا کرنا ہے۔

اس سے قبل ایرانی مرکزی بینک کے گورنر نے اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں درخواست دہندگان کو کرنسی فراہم کرنے کے لیے 2 ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں جس کے تحت ہر فرد 10 ہزار ڈالر تک خریدنے کا اہل ہوگا۔

مرکزی بینک کے حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر تسلی بخش پوزیشن میں ہیں۔