Roze News

ٹرمپ کا انتخابی مہم میں سخت مخالفت کے بعد نومنتخب مسلمان سینیٹر عبدل السید سے ملاقات کا اعلان

ٹرمپ کا انتخابی مہم میں سخت مخالفت کے بعد نومنتخب مسلمان سینیٹر عبدل السید سے ملاقات کا اعلان

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم میں سخت مخالفت کے بعد نومنتخب مسلمان سینیٹر عبدل السید سے ملاقات کا اعلان کردیا۔

امریکی اخبار کو انٹرویو میں ٹرمپ نے بتایا کہ ملاقات میں ڈیموکریٹ رہنما کے ’میڈی کیئر فار آل‘ منصوبے پر بات ہوگی جسے عبدل السید نے ’ٹرمپ کیئر‘ کا نام دینے کی تجویز دی ہے۔

ٹرمپ نے اس تجویز کو سراہتے ہوئے عبدل السید کو ذہین قرار دیا اور کہا کہ دونوں اس معاملے پر کسی درمیانی راستے تک پہنچ سکتے ہیں۔

اس سے قبل عبدل السید نے انتخابی مہم میں سب کے لیے یکساں طبی سہولیات کی فراہمی کو اہم نکتہ بنایا تھا۔

رواں ماہ عبدل السید نے سوشل میڈیا پر سنہرے رنگ کا  ’ٹرمپ کیئر‘ کارڈ شیئر کرکے صدر سے ہر امریکی کو پیدائش سے بڑھاپے تک طبی سہولیات کی ضمانت دینے کا مطالبہ کیا تھا، عبدل السید کی اس پوسٹ کو ٹرمپ نے بھی دوبارہ شیئر کیا تھا۔

 خیال رہے کہ مڈٹرم انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ اور عبدلالسید کے درمیان سخت سیاسی جملوں کا تبادلہ ہوا تھا، امریکی صدر نےعبدل السید کو جہادی قرار دیا تھا۔