پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی چینی خلائی سٹیشن پہنچ گئے، پہلے پاکستانی اور پہلے غیرملکی خلاباز ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
چینی خلائی سٹیشن پہنچنےپرمحمد ذیشان علی انتہائی پرجوش دکھائی دیئے،ساتھی خلابازوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ خلا میں پہنچنےوالا پہلا پاکستانی اور چینی خلائی سٹیشن میں داخل ہونے والا پہلا غیرملکی خلاباز بننے پر بے حد خوشی ہے۔
محمد ذیشان علی نےچینی زبان میں بھی اپنے خلائی سٹیشن پہنچنے کا اعلان کیا،جس پر چینی خلابازوں نے تالیاں بجا کر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر پاکستانی خلاباز کاکہنا تھا کہ وہ آسمان کی جانب اپنا سفر اور جدوجہد جاری رکھیں گے، جبکہ چینی خلائی سٹیشن ہمیشہ ان کی امیدوں کا مرکز رہے گا۔




