محکمہ موسمیات نے ملک بھرمیں موسم اوربارشوں کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی جبکہ لاہور آلودہ ترین شہروں میں آج بھی پہلے نمبرپرموجود ہے۔
لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پرموجود ہے اورشہرمیں آلودگی کی شرح 344 ریکارڈکی گئی ہے جس میں برکی روڈ ،پیراگون لاہور کا آلودہ ترین علاقہ قراردیاگیاہے جہاں آلودگی کی شرح 661 ریکارڈکی گئی ۔
سی ای آر پی آفس کے علاقے میں آلودگی کی شرح 561 ریکارڈکی گئی ،علامہ اقبال ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 541 ،بیدیاں روڈ پر 378، کینٹ میں 363 ،ماڈل ٹاؤن اے بلاک میں 330 ،ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 326 ،اے آر سی لاہور میں 307اورعسکری 10 میں 229 ریکارڈکی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورکاکم سے کم درجہ حرارت18اورزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت29ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیاجبکہ لاہور میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کاکوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم ابر آلود رہے گا،کوئٹہ،ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، کوئٹہ اور زیارت میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے جبکہ چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ،مستونگ اورقلات بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،تربت، چاغی ،خضداراور گردونواح میں بھی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ،قلات میں 5 ،زیارت میں 4 اور ژوب میں 11 ریکارڈکیاگیاجبکہ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 19، تربت میں 20، نوکنڈی میں 19 اور چمن میں 15 ریکارڈکیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 18 اور جیوانی میں 19ریکارڈکیاگیاہے۔





