Roze News

کرینہ کپور کو قرانی آیت والا ہار پہننے پر قانونی نوٹس جاری

کرینہ کپور کو قرانی آیت والا ہار پہننے پر قانونی نوٹس جاری

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

تاحال کرینہ کپور یا سیف علی خان کی جانب سے اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کو دیوالی کی تقریبات میں آیت الکرسی کندہ زیور پہننے پر قانونی نوٹس جاری کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے دیوالی کے موقع پر سیف علی خان کے خاندان سے وراثت میں ملنے والا قیمتی زیور پہنا تھا جس پر قرآن پاک کی آیت الکرسی کندہ تھی۔

یہ 30 قیراط زمرد کا زیور بھوپال کے شاہی خاندان سے تعلق رکھتا ہے جبکہ اداکارہ نے اس کے ساتھ تقریباً 200 سال پرانی کلغی بھی پہنی تھی۔

بھارتی سیاسی رہنما عباس حفیظ نے مذہبی جذبات مجروح ہونے کا مؤقف اختیار کرتے ہوئے اداکارہ اور ان کی اسٹائلسٹ ریا کپور کو قانونی نوٹس بھجوایا۔

نوٹس میں سوشل میڈیا سے متعلقہ تصاویر اور ویڈیوز ہٹانے، عوامی معافی مانگنے اور آئندہ مقدس آیات کا احترام یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

عباس حفیظ کے مطابق اعتراض اداکارہ کے لباس یا دیوالی منانے پر نہیں بلکہ قرآنی آیت کو فیشن کے طور پر پیش کرنے پر ہے۔

تاحال کرینہ کپور یا سیف علی خان کی جانب سے اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔