یہ انتہائی گری ہوئی بات ہے، اگر میں کچھ کہوں گا تو پھر عورت کارڈ نہ کھیلا کریں، اگر آپ سیاست میں ہیں اور اس طرح کی گری ہوئی گھٹیا باتیں کریں گے تو جواب بھی ملے گا۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک کا وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیان پر جواب
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ میں محترمہ میڈم مریم نواز کو کہوں گا کہ اپنے والد سے پوچھ لیں کہ ہماری پرورش کس ماحول میں ہوئی اور چوہدری شجاعت کس طرح کا شخص ہے، یہ انتہائی گری ہوئی بات ہے، اگر میں کچھ کہوں گا تو پھر عورت کارڈ نہ کھیلا کریں، اگر آپ سیاست میں ہیں اور اس طرح کی گری ہوئی گھٹیا باتیں کریں گے تو جواب بھی ملے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین نے کہا کہ میں نے پنجاب میں کرپشن کی نشاندہی کی تھی، اگر حکومت کا ایک اتحادی اس بات کی نشاندہی کرے کہ پنجاب میں کرپشن ہو رہی ہے تو اس بات کا ادراک انٹرویو سامنے آنے کے بعد سب کو ہوگیا ہے۔میرے انٹرویو کے بعد کرپشن ختم نہیں ہوئی بلکہ مزید کھل کر سامنے آگئی ہے۔
مریم نواز کے جہلم میں دیئے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے چوہدری سالک نے کہا کہ مریم نواز نے میرے متعلق جو بیان دیا ہے، وہ سب باتیں ایک حکمران کو زیب نہیں دیتیں۔ میں مریم نواز سے کہوں گا کہ وہ اپنے والد سے پوچھیں کہ میری پرورش کس ماحول میں ہوئی ہے اور چوہدری شجاعت کس طرح کے انسان ہیں۔ انہوں نے میرے متعلق جو کہا وہ انتہائی گری ہوئی بات ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پھر میں کچھ کہوں گا تو یہ عورت کارڈ کھیلنا شروع کر دیتے ہیں۔ اگر آپ سیاست میں ہیں تو پھر عورت کارڈ نہ کھیلا کریں۔ اگر اس طرح کی گری ہوئی اور گھٹیا باتیں کریں گے تو جواب بھی ملے گا۔چوہدری سالک نے واضح کیا کہ میں کبھی بھی اپنا بیان واپس نہیں لوں گا کیونکہ یہ حقیقت ہے، اور نوٹس کا جواب بھی انہیں کل پرسوں تک بھجوا دیں گے۔عدالت میں کرپشن کے متعلق ثبوت پیش کروں گا، جب عدالت میں کارروائی ہوگی تو کئی چیزیں سامنے آ سکتی ہیں۔





