Roze News

کوئی مجرم چاہے اپنی ہی جماعت سے کیوں نہ ہو، اسے نہیں چھوڑا جائے گا: مریم نواز

کوئی مجرم چاہے اپنی ہی جماعت سے کیوں نہ ہو، اسے نہیں چھوڑا جائے گا: مریم نواز

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی مجرم چاہے اپنی ہی جماعت سے کیوں نہ ہو اسے نہیں چھوڑا جائے گا۔ یونیورسٹی آف رسول منڈی بہاؤ الدین میں ہونہار اسکالر شپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ ڈر ڈر کر حکومت نہیں ہوتی، اصول ایک اور سیدھا رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ بائیک سوار خاتون پر تشدد کے واقعے میں بچی سے کہا کہ جتنے تھپڑ اس شخص نے تمہیں مارے، اتنے ہی تم مارو، پیٹرول پمپ پر تشدد کے واقعے پر بھی یہی مؤقف اپنایا تھا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سفارش کا زمانہ چلا گیا،کوئی مجرم چاہے اپنی ہی جماعت سے کیوں نہ ہو اسے نہیں چھوڑا جائےگا اور ظالم کتنا ہی بااثرکیوں نہ ہو، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکےگا، پنجاب اب مظلوم کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے،کسی غریب کی عزت پر سمجھوتا قبول نہیں، جرائم کرنے والے اگلے ہی دن ضمانت لے آتے ہیں، ضرورت پڑی تو چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے بھی ملوں گی۔

اس موقع پر مریم نواز نے طالبات کو الیکٹرک بائیک اور اسکوٹیز دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرا بس نہیں چلتا چاند ستارے لاکر آپ کو دے دوں۔