Roze News

اسلام آباد ماڈل جیل کی تعمیر مکمل، افتتاح کے بعد قیدیوں کو منتقل کیا جائے گا: محسن نقوی

اسلام آباد ماڈل جیل کی تعمیر مکمل، افتتاح کے بعد قیدیوں کو منتقل کیا جائے گا: محسن نقوی

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ماڈل جیل کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور اس کا جلد افتتاح کیا جائے گا، جس کے بعد قیدیوں کو نئی جیل میں منتقل کرنے کا عمل شروع ہوگا۔

 محسن نقوی نے اسلام آباد ماڈل جیل کا دورہ کیا اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالتے ہی اسلام آباد میں جیل کی تعمیر کے منصوبے میں خصوصی دلچسپی لی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اسلام آباد ماڈل جیل کا منصوبہ مکمل ہو گیا ہے اور اب اس کا جلد افتتاح کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ افتتاح کے بعد قیدیوں کو اس جیل میں منتقل کیا جائے گا۔

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ممکنہ منتقلی سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر داخلہ نے جواب دیا کہ جو قیدی اسلام آباد کا ہوگا، اسے اس جیل میں منتقل کیا جائے گا۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد ماڈل جیل کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد اس کے افتتاح اور قیدیوں کی منتقلی کے مراحل آگے بڑھائے جائیں گے۔ 

وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے ماڈل جیل اسلام آباد کا دورہ کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھاکہ اس پروجیکٹ کو بحال کرنے میں سب نے بہت محنت کی، اسلام آباد جیل میں تمام سہولتیں رکھی گئیں ہیں، اسلام آباد جیل ان پراجیکٹس میں شامل ہے جو پچھلے10 سال سے چل رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس جیل پر2024 سے کام کا آغاز ہوا جس کا کریڈٹ طلال چوہدری کو جاتا ہے، وہ ہر دوسرے دن ماڈل جیل آتے رہے، وزیراعظم اگلے چند دن میں آئیں گے اورماڈل جیل کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھاکہ ماڈل جیل اسلام آباد میں قیدیوں اور ان کے ملاقاتیوں کیلئے مثالی سہولتیں ہیں، ماڈل جیل اسلام آباد میں 1500 قیدی پہلے مرحلے میں شفٹ کیے جائیں گے۔

صحافی نے سوال کیاکہ کیا بانی پی ٹی آئی کوماڈل جیل منتقل کیا جائےگا؟ اس پر ان کا کہنا تھاکہ اسلام آباد کے تقریباً 3500 قیدیوں کو اڈیالہ جیل سے ماڈل جیل منتقل کیا جائےگا۔