Roze News

سہیل آفریدی ایک اچھے ریسٹ ہاؤس میں موجود ہیں اور موجیں کررہے ہیں، سینیٹر رانا ثناء اللہ

سہیل آفریدی ایک اچھے ریسٹ ہاؤس میں موجود ہیں اور موجیں کررہے ہیں، سینیٹر رانا ثناء اللہ

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

سہیل آفریدی کو جیل میں نہیں بلکہ حفاظتی تحویل میں رکھا ہوا ہے، 20 لاکھ لوگ جو اسلام آباد کیلئے اکٹھے کئے تھے وہ اب ان کے دشمن بنے ہوئے ہیں، وفاقی مشیر سیاسی امور کا دعویٰ

وفاقی مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سہیل آفریدی ایک اچھے ریسٹ ہاؤس میں موجود ہیں اور موجیں کررہے ہیں، سہیل آفریدی کو جیل میں نہیں بلکہ حفاظتی تحویل میں رکھا ہوا ہے ، 20 لاکھ لوگ جو اسلام آبادکیلئے اکٹھے کئے تھے وہ اب ان کے دشمن بنے ہوئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی بہنوں کو مزید 30دن کیلئے اس لئے بند کردیا کہ ملک میں افراتفری ، انارکی اور امن وامان کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے تھے، جس کیلئے انہوں نے کافی تیاری کی ہوئی تھی، اس میں پوری پارٹی اور کے پی حکومت ،کابینہ شامل تھی، ایسی صورتحال میں ایسے لوگوں کو عوام سے الگ کیا گیا، تاکہ امن وامان کی صورتحال برقرار رہے، پھر کے پی میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن جس میں یہ لوگ رکاوٹ تھے اس کو سرانجام دیا جائے۔

کے پی حکومت کی قیادت سمیت سب دہشتگردی کیخلاف آپریشن میں رکاوٹ تھے، یہ لوگوں کو وہاں گمراہی کا شکار کرتے تھے، ورغلاتے تھے کہ فوج اور ایجنسیز کے ساتھ تعاون نہ کریں۔ ان کی نظر بندی میں تب تک مزید اضافہ ہوسکتا ہے، جب تک پاکستان کو دہشتگردی کی خوفناک صورتحال کا سامنا ہے۔ یہ صرف دہشتگردی نہیں ہے، بلکہ یہ انڈین اور افغانستان کی پھیلائی ہوئی دہشتگردی بھی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سہیل آفریدی ایک اچھے ریسٹ ہاؤس میں موجود ہیں اور موجیں کررہے ہیں، سہیل آفریدی کو جیل میں نہیں بلکہ حفاظتی تحویل میں رکھا ہوا ہے ،20لاکھ لوگ جو اکٹھے کرکے اسلام آباد آنا تھا وہ اب ان کے دشمن بنے ہوئے ہیں، سہیل آفریدی خود چاہتے ہیں کہ ان کو حفاظتی تحویل میں رکھا جائے تاکہ کوئی نقصان نہ پہنچا سکے۔