Roze News

ٔپاکستان میں بارشوں کا طاقتور سلسلہ داخل ہونے پیشگوئی ، الرٹ جاری

ٔپاکستان میں بارشوں کا طاقتور سلسلہ داخل ہونے پیشگوئی ، الرٹ جاری

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

محکمہ موسمیات نے پنجاب میں اٹھائیس اکتوبر سے بارشوں کا طاقتور سلسلہ داخل ہونے پیشگوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کے بعد موسم سرد ہوگیا، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سردی بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں بھی رات کے وقت موسم تبدیل ہونے لگا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کاہ کہ کراچی میں رات کا درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے، تاہم دن کے وقت گرمی برقرار ہے۔ اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پنجاب میں اٹھائیس اکتوبر سے بارشوں کا طاقتورسلسلہ داخل ہونے پیشگوئی کی ہے۔

نئے مغربی موسمی نظام کے زیرِ اثر صوبے کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔

کراچی کے شہری بھی سردیوں کے منتظر ہیں، کیونکہ شہر میں سرد موسم کا دورانیہ نسبتاً مختصر رہتا ہے تاہم موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بارشوں اور مختلف موسموں کی آمد اور دورانیے میں تبدیلیاں دیکھی جا رہی ہیں۔