Roze News

ٹائیگر شروف سے پہلے شوٹرز کس سپر اسٹار کو ٹارگٹ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے؟ پولیس رپورٹ میں انکشاف

ٹائیگر شروف سے پہلے شوٹرز کس سپر اسٹار کو ٹارگٹ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے؟ پولیس رپورٹ میں انکشاف

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

پولیس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شوٹرز بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف سے پہلے سپر اسٹار عامر خان کو ٹارگٹ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس ٹائیگر شروف پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کررہی ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ حملہ آور کا ٹائیگر شروف سے پہلے بالی وڈ کے سپر اسٹار کو ٹارگٹ کرنے کا ارادہ تھا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق شوٹرز نے پہلے عامر خان کو نشانہ بنانے کی مصنوبہ بندی کی تھی جس کیلئے انہوں نے اداکار کے گھر کی 3 بار ریکی بھی کی لیکن عامر خان کے فلم کی شوٹنگ کیلئے مسلسل سفر میں رہنے کی وجہ سے وہ اداکار تک پہنچنے میں کامیاب نہ ہوسکے جس کے بعد انہوں نے ٹائیگر شروف کو نشانہ بنانے کی پلاننگ کی۔پولیس رپورٹس کے مطابق حملہ آور کو ٹائیگر شروف کو نشانہ بنانا آسان لگا کیونکہ وہ جوہو میں ایک پارک میں کئی ہفتوں سے فٹبال کھیل رہے تھے اور فائرنگ کا واقعہ بھی اسی مقام کے قریب پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ عامر خان کے خلاف مبینہ منصوبے کا تعلق ان دھمکیوں سے جوڑا جا رہا ہے جو انہیں جولائی میں موصول ہوئی تھیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دی گئی تھیں۔پولیس کو شبہ ہے کہ تینوں مبینہ حملہ آوروں کو پولیس آپریشن کے بارے میں فوری معلومات ان کے سہولت کاروں کی جانب سے فراہم کی جا رہی تھیں جنہوں نے اس مقصد کے لیے انکرپٹڈ وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول میسجنگ ایپلی کیشنز کا استعمال کیا۔