Roze News

ایس کے نیازی کا جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر اظہارِ افسوس، اہلِ خانہ سے تعزیت

ایس کے نیازی کا جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر اظہارِ افسوس، اہلِ خانہ سے تعزیت

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

اسلام آباد:ایس کے نیازی کا جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر اظہارِ افسوس، اہلِ خانہ سے تعزیت ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین روز نیوزسردار خان نیازی نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مرحوم کی پاکستان آرمی کے لیے گراں قدر خدمات، شاندار عسکری کیریئر اور قائدانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔سردار خان نیازی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔