Roze News

مسلسل 5 روز کی گراوٹ کے بعد آج سونے کی قیمت میں اضافہ

سونے کی قیمت

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

کراچی: مسلسل 5 روز کی گراوٹ کے بعد آج سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 1400 روپے اضافے سے 4 لاکھ 23 ہزار 436 روپے کا ہوگیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1201 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 63 ہزار 28 روپے ہوگئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 14 ڈالر مہنگا ہو کر 4009 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔اس کے علاوہ 24 قیراط فی تولہ چاندی کا ریٹ 20 روپے اضافے سے 5 ہزار 878 روپے پر پہنچ گیا ہے۔