Roze News

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، برینٹ 115 ڈالر فی بیرل پر آگیا

عالمی منڈی سے بڑی خوشخبری، خام تیل کی قیمتیں 3 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔خبررساں ادارےرائٹرز کےمطابق امریکی خام تیل کی قیمت ایک ڈالر 60 سینٹ کمی کے بعد 101 ڈالر 67 سینٹ فی بیرل ہوگئی،برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت ایک ڈالر 56 سینٹ کمی سے 115 ڈالر 16 سینٹ فی بیرل پر آگئی۔

رپورٹ کےمطابق سعودی عرب میں حوثی حملوں کے باعث توانائی کی رسد متاثر ہونے کے خدشات نے گزشتہ ہفتے تیل کی قیمتوں میں اضافے کو ہوا دی تھی۔جمعےکو امریکی اوربرطانوی خام تیل کی قیمتیں تقریباً 3ڈالراضافے کےساتھ بلند سطح پر بند ہوئی تھیں، گزشتہ ہفتے برینٹ خام تیل کی قیمت میں 6 فیصد جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں 2 اعشاریہ 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔