بالی وڈ اداکار عمران خان کو کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے احتجاج کے دوران ممبئی پولیس نے حراست میں لے لیا۔43 سالہ عمران خان کو 10 اکتوبرکے دن کرانتی میدان ممبئی سے پولیس نے حراست میں لیا تو انہوں نے پولیس وین سے ایک سیلفی شیئر کی، جس پر طنزیہ کیپشن درج تھا ’میں ڈرائیو پر جا رہا ہوں‘۔
ممبئی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 10 اکتوبر کے احتجاج کی باضابطہ اجازت نہیں لی گئی تھی، دوسری طرف ہائیکورٹ کے احکامات ہیں کہ ممبئی میں صرف آزاد میدان ہی میں احتجاج کی اجازت دی گئی ہے۔سی جے پی انتظامیہ کا اس متعلق مؤقف ہے کہ انہوں نے ای میل کے ذریعے احتجاج کی اجازت مانگی تھی لیکن پولیس نے کوئی جواب ہی نہیں دیا۔نئی دہلی میں اسی سلسلے میں ہونے والے احتجاج کے دوران سابق وزیراعلیٰ اروندکیجریوال، ممتا بینرجی سمیت 1500 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
سی جے پی انتخابی فہرستوں میں مبینہ دھاندلی کی وجہ سے چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن میں انتخابی فہرستوں سے متعلق اندرونی اختلافات موجود ہیں، گزشتہ 10 ماہ میں دیگر حکام نے چیف الیکشن کمشنر کے 14 فیصلوں پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔واضح رہے کہ عمران خان طویل عرصے سے سیاسی اور سماجی مسائل پر آواز اٹھا رہے ہیں، انہوں نے ماضی میں بھی آرٹ، سیاست اور طلبہ پر پولیس کے تشدد کے خلاف واضح مؤقف اختیار کیا تھا۔

Leave feedback about this